Sunday, November 3, 2019

محکمہ داخلہ پنجاب نے انسانیت کو مدنظر رکھتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی
محکمہ داخلہ پنجاب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی منظوری دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو علاج کیلئے نجی ہسپتال منتقل کیا جائے، علاج کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت سے انہیں جیل واپس لایا جائے۔

خیال رہے کہ شاہد خاقان عباسی کے گردوں میں مسئلہ ہے، انہیں ہرنیا کا بھی مسئلہ ہے اور ڈاکٹرز نے ان کا آپریشن تجویز کیا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی صحت پھر خطرے میں، ڈاکٹر عدنان کے ٹویٹ نے مسلم لیگ نواز میں بےچینی پھیلا دی

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سروسز ہسپتال میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں ایک بار پھر کمی ہو گئے، نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے، گزشتہ رات ایک بار پھران کے پلیٹ لیٹس55 ہزار سے کم ہو کر میں 38ہزار رہ گئے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NeybUD

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times