
ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ایرانی سپریم لیڈر کی حمایت پر اُنکے شکرگزار ہیں۔ مودی سرکار مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے، ایران اور پاکستان کےمابین دوستانہ اور برادرانہ تعلقات ہیں، ایران سمیت دیگر ہمسائے ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم حصہ ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مہدی ہنر دوست کی کاوشوں کو سراہا۔
مزید پڑھیں: بھارتی فوج نے تمام حدیں پار کردیں، عالمی دنیا پر ابھی تک کیوں خاموشی طاری؟؟؟ مشعال ملک نے برملا بتادیا
یاد رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیریوں کو 12 ربیع الاول منانے کی اجازت نہیں دی،کشمیریوں سے بھارت نے مذہبی آزادی بھی چھین رکھی ہے، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے، عالمی برادری کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KO7ynL
0 comments: