
خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی سے خصوصی رابطہ کرکے ان کیساتھ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعزیت کی، گہرے رنج وغم اور دکھ کا اظہار کیا۔ صدر پاکستان کو بھیجے گئے اپنے پیغام میں شاہ سلمان نے لکھا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی ٹرین میں آتشزدگی کا اندوہناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں اموات ہوئیں اور بچ جانے والے افراد زخمی ہوئے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ جاں بحق ہونے والوں پر اپنی رحمت نازل فرمائے جبکہ زخمیوں کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔اسی پیغام میں شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر ڈاکٹر عارف علوی سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں، وہ حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی اور جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کیلئے دعاگو ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33aMj6D
0 comments: