
وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزادی مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی وزیر اعظم ہاوس ہوگا۔ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں حکومت اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی اور سینٹرز کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، مسلم لیگ ق اور بلوچستان عوامی پارٹی، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس، عوامی مسلم لیگ سمیت دیگر اتحادی شریک ہوں گے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ کے شرکاء سے نمٹنے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیر اعظم آزادی مارچ سے نمٹنے کے لئے مختلف آپشنز سامنے رکھیں گے جبکہ مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پارلیمانی پارٹی کو اب تک ہونے والی بات چیت سے بریف کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WDPTUF
0 comments: