
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا اور الیکشن کمیشن کے ممبر خیبرپختونخوا جسٹس(ر) ارشاد قیصر نے اپوزیشن کی رہبر کمیٹی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی کارروائی چلائے اور جلد از جلد معاملے کو نمٹایا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سماعت کیلئے پہلے ہی چھبیس نومبر کی تاریخ مقرر کر چکا ہے،چھبیس نومبر سے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو گی، الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے اٹھارہ ایسے اکاؤنٹس پر جواب طلب رکھا ہے جو سالانہ گوشوراروں میں ظاہر نہیں کیئے گئے تھے۔
گذشتہ روز رہبر کمیٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن کے غیر فعال ہونے سے قبل تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے اور اس مقصد کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KHkV9h
0 comments: