Wednesday, November 6, 2019

وزیراعظم عمران نے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، آزادی مارچ کے شرکاء کیلئے کونسا نیک کام کردیا۔۔۔ ٹویٹ ہوگیا وائرل

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت پر موسلادھار بارش پر دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکاء کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں شہر اقتدار میں شدید بارش پر چیئرمین سی ڈی اے کو فوری دھرنے کے مقام کے دورے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین سی ڈی اے بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں، وزیراعظم نے دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکاء کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

 

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CglZw2

0 comments:

Popular Posts Khyber Times