
نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے نیب کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، نوازشریف کے علاج کے معاملے پرذیلی کمیٹی کسی نتیجے پرنہ پہنچ سکی، کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پونے 3 گھنٹے بعد بے نتیجہ ختم ہوا ہے، ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈھائی بجے دوبارہ بلانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔
ذیلی کمیٹی نے ہدایات جاری کی ہیں کہ نیب متعلقہ مجاز اتھارٹی سے بات کرکے واضح موقف دے، نیب نوازشریف کے معاملے پر واضح موقف پیش کرے۔
نامور صحافی اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اندازہ یہ ہے کچھ دیر میں نواز شریف کو علاج کےلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ اگر ایسا ہو تو یہی حسن سلوک زرداری صاحب کے ساتھ بھی ہو گا، کپتان کے مداح اس فیصلے سے ناخوش ہوں گے ، مگرملک کو قرار نصیب ہو گا اور شاید معاشی استحکام کا در بھی کھلے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34N3TOy
0 comments: