
گزشتہ چار ماہ سے پاکستان میں شرح سود 13 اعشاریہ 25 فیصد پر ہے، دوماہ قبل پیش کی مانیٹری پالیسی میں بتایا گیا تھا مہنگائی میں کمی کےلئے 24 ماہ تک موجودہ شرح برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ اسٹیٹ کی جانب سے بتایا گیا تھا 13.25 فیصد شرح سود سے معاشی حالات بتدریج بہتر ہوں گے اور عالمی شرح سود میں کمی سے ترسیلات بڑھیں گی۔
مرکزی بینک کے مطابق مہنگائی کو آئندہ 24 ماہ میں پانچ سے سات فیصد تک لانا ہے جو اس وقت 11 سے 12 فیصد پر ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے پالیسی ریٹ کی موجودہ شرح درست ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو شرح سود 6.5 فیصد پر تھا جو بتدریج اضافے سے 13.25 تک پہنچ چکا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2s7BZyR
0 comments: