Monday, November 25, 2019

امریکہ کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں، وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا

وزیراعظم نے سی پیک سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے وفد کا پر تپاک استقبال کیا گیا، اور ملاقات میں پاکستان میں کاروباری و سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم سے پاک چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے صدر کی سربراہی میں سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات میں معروف چینی کمپنیوں کےحکام موجود تھے۔

وزیراعظم نے پاک چین دوستی اور مضبوط تعلقات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک منصوبہ سرمایہ کاری کی اہم مثال ہے۔ سی پیک سے نہ صرف پاکستان بلکہ علاقائی ممالک کو بھی فائدہ ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں صنعت کاری، زراعت اور سماجی و اقتصادی ترقی پر توجہ دی جائے گی۔

جبکہ چینی وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاک چین دوستی کا مقصد خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا فروغ ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے وزیراعظم معائنہ کمیشن کے چیئرمین احمد یار ہراج نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں مختلف محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے محکموں کی صلاحیت و کارکردگی میں نمایاں بہتری کے ضمن میں معائنہ کمیشن۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OQqX90

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times