Sunday, November 10, 2019

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت سے حکومت بھی نہایت پریشان، سرکاری بورڈ نے بھی ہاتھ اٹھالیا۔۔۔ خبر نے مچادیا تہلکہ

سابق وزیر اعظم نواز شریف
سابق وزیراعظم کے علاج و معالجے کے لیے بنائے گئے میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی صحت کے حوالے سے حکومت کو مزید رائے دینے سے انکار کر دیا۔

سروسز ہسپتال کے سربراہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو اسپتال سے ڈسچارج کرتے وقت حکومت کو رپورٹ دیدی تھی۔ سربراہ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نواز شریف 3 روز پہلے سروسز ہسپتال سے جا چکے، اس پر مزید رائے دینا ممکن نہیں ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا بتانا ہے کہ نواز شریف کے پلیٹیلیٹس 30 ہزار بھی ہوں تو طبی طور پر مینج کر کے انہیں باہر لے جایا جا سکتا ہے۔مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے نواز شریف کی کل بیرون ملک روانگی کے لیے اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دی لیکن ای سی ایل سے نام نہ نکلنے کی وجہ سے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی تاخیر کا شکار ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے ڈاکٹرز کے مطابق نواز شریف کو بار بار اسٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز نہیں دی جا سکتی، ڈاکٹر پلیٹیلیٹس بڑھانے کی کوشش میں نقصان کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کے مطابق گزرتے وقت کے ساتھ خطرات بڑھتے جا رہے ہیں، ان کی بیرون ملک روانگی میں تیزی لانے کی ضرورت ہے، بصورت دیگر میڈیکل ایمرجنسی پر مریض کو بیرون ملک منتقل کرنا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2qHBWsC

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times