
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے اجلاس میں ممکنہ جاسو سی سے بچنے کے لیے حیران کن قدم اٹھا لیا گیا ۔ خواتین سمیت کسی کو بھی اپنے بیگ اور موبائل اندر لے جانے کی اجازت نہ ملی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اہم پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کی خواتین رہنماﺅں کو ہینڈ بیگ اند ر لے جانے کی اجازت نہ ملی جبکہ اجلاس میں شریک تمام رہنماﺅں کے موبائل فون بھی باہر ہی رکھوائے گئے ۔
ذرائع کے مطابق یہ اقدام ممکنہ جاسوسی سے بچنے کے لیے کیا گیا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ ن کے پارٹی اجلاس میں بھی موبائل فون کے ذریعے جاسوسی کی گئی اور اجلاس کے دوران ہونے والی اہم رہنماﺅں کی گفتگو لیک ہوگئی۔اس کے بعد مسلم لیگ ن کے اجلاس میں بھی موبائل فون اندر لے جانے پر پابندی لگا دی گئی تھی ۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32sNsW2
0 comments: