Sunday, November 10, 2019

اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف کی جیت نوجوانوں کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری لے آئے

اسنوکر چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرترکی سے وطن واپس پہنچ گئے
محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر وطن واپس آگئے۔

اسنوکر چیمپئن محمد آصف آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ جیت کرترکی سے وطن واپس پہنچ گئے۔ محمد آصف دوسری مرتبہ اسنوکر کے عالمی چیمپئن بنے ہیں۔

عالمی اسنوکر چیمپئن شپ محمد آصف کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں اس نے اتنی بڑی کامیابی سے ہمکنار کیا، ہماری عوام ہم سے بہت محبت کرتی ہے لیکن حکومت کی جانب سے کوئی حوصلہ افزائی نہیں ملتی، یہ میرے اکیلے کی جیت نہیں یہ پورے پاکستان کی جیت ہے جب کہ یہ ٹائٹل اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ محمد آصف نے ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں فلپائن کے کھلاڑی جیفری روڈا کو شکست دی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Cy9Qmo

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times