Wednesday, November 27, 2019

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت توسیع کیس، جنرل (ر) پرویز کیانی کا نوٹی فیکیشن طلب

آرمی چیف کی مدتِ ملازمت توسیع کیس، جنرل (ر) پرویز کیانی کا نوٹی فیکیشن طلب
سپریم کورٹ میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت توسیع کیس کی سماعت کا دوسرے روز آغاز ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس مظہر میاں خیل پر مشمل تین رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

سماعت کے سلسلے میں اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان اور آرمی چیف کے وکیل فروغ نسیم عدالت میں موجود ہیں۔

سماعت کے آغاز پر عدالت نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹی فیکیشن طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ جنرل (ر) راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ کے دستاویزات بھی پیش کریں، وہ جب ریٹائر ہوئے تو اس نوٹیفیکیشن کے کیا الفاظ تھے وہ بھی پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ ہم دیکھنا چاہتے ہیں جنرل (ر)اشفاق پرویز کیانی کو ریٹائرمنٹ کے بعد کتنی پینشن ملی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیےکہ ہمیں بتایا گیا کہ جنرل کبھی ریٹائر نہیں ہوتے، اگرجنرل ریٹائر نہیں ہوتے تو پینشن بھی نہیں ہوتی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34sg7wt

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times