Thursday, November 14, 2019

پی ٹی آئی کے بعد ملک کی دو اہم جاعتیں بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر، پاکستان کی سیاست میں مچ گیا تہلکہ۔۔۔ اہم خبر نے کھول دیا بھید

پاکستان تحریک انصاف
پیپلزپارٹی اور ن لیگ بھی الیکشن کمیشن کے ریڈار پر آگئیں، الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے خلاف غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات شروع ہوگئیں، الیکشن کمیشن نے دونوں جماعتوں کے نمائندوں کو 26 نومبر کو کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کیلئے الگ الگ وقت مقرر کیا گیا ہے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی پر امریکا اور برطانیہ سے غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام ہے۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ریلوے فرخ حبیب نے ن لیگ ، پی پی پی کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2KnVF7E

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times