
جلسہ گاہ میں صفائی کےلئے بھاری مشینری پہنچائی گئی جس کے بعد جلسہ گاہ میں جگہ جگہ صفائی کا عمل شروع کر دیا گیا، اس کے علاوہ دھرنے کے شرکاء کو ایمبولینس اور میڈیکل سہولیات بھی مہیا کی جارہی ہیں۔
یاد رہے رات گئے بارش اور آندھی سے جلسہ گاہ میں پانی جمع ہوگیا تھا اور صفائی کی بھی ناقص صورتحال تھی، جس پر وزیر اعظم عمران خان نے دھرنے کو شرکاء کو ریلیف فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی دارالحکومت پر موسلادھار بارش پر دھرنے کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسم کی تبدیلی اور بارش کے پیش نظر شرکاء کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33opFrA
0 comments: