Monday, November 18, 2019

نوازشریف جس وقت جاتی امرا سے لندن روانہ ہوئے عین اسی وقت وزیر اعظم عمران نے اپنا اہم پیغام جاری کیا۔۔۔ اندرونی کہانی بہت جلد آگئی

سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعظم پاکستان عمران خان
سابق وزیراعظم نوازشریف جس وقت جاتی امرا سے لندن روانہ ہوئے عین اسی وقت وزیراعظم پاکستان کا ایک اہم پیغام ٹویٹر پر جاری کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ آخرکارپاکستانی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔ پاکستان کی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ہمیں ملنے لگ گیاہے۔ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ دوہزار انیس میں گزشتہ چارسال کی نسبت بہترین ہے۔

جاری کھاتوں کا یہ سرپلس چار سالوں میں پہلی بار آیا ہے۔ مالی سال کے پہلے چارماہ میں مالی خسارہ تہتر اعشاریہ پانچ فیصد تک کم ہواہے۔ انہوں نے کہا برآمدات میں اکتوبر دوہزارانیس کے دوران برآمدات میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا وہ پاکستان کے برآمد کنندگان کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ عمرا ن خان کا ٹویٹ ایسے وقت پر آیا ہے جب سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن جارہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/340M8vg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times