Saturday, November 23, 2019

بلوچستان میں خودکشی کے واقعات میں تشویشناک اضافے کی وجہ کیا بنی؟ جانیے اس خبر میں

سرکاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے زیادہ واقعات کوئٹہ میں پیش آئے ہیں۔
بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر عوامل کے باعث خودکشی کرنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا۔

رواں سال اب تک کوئٹہ سمیت اندررونِ صوبہ 80 لوگوں نے خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ سرکاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں خودکشی کے زیادہ واقعات کوئٹہ میں پیش آئے ہیں۔

سبی، نصیر آباد، لسبیلہ، تربت، دکی، لورالائی میں بھی خودکشی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔

 

بلوچستان میں خودکشی کی یہ شرح پچھلے برسوں کی نسبت زیادہ ہے، خودکشی کرنے والوں میں زیادہ تعداد نوجوان لڑکے لڑکیوں کی ہے۔

ماہرینِ نفسیات کے مطابق خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی اہم وجوہات میں بے روزگاری، غربت، ذہنی دباؤ اور گھریلو عوامل شامل ہیں۔

ماہرینِ نفسیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دور میں ہر دوسرا شخص ڈپریشن کا شکار ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ مثبت سوچ کو سامنے رکھتے ہوئے زندگی کو گزارا جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Dcjxr4

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times