
اپنی بیٹی چیلسا کے ہمراہ بی بی ریڈیو فائیو لائیو سے گفتگو کرتے ہوئے ہیلری نے میگھن سے برتے جانے والے نسلی اور صنفی امتیاز کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 2016 میں شہزادہ ہیری سے روابط سامنے آنے کے بعد سے اب تک میگھن کے ساتھ جو رویہ اختیارکیا گیا وہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ہیلری نے کہا جب ہیری اور میگھن نے اپنی منگنی کا اعلان کیا تو سوشل میڈیا پر لوگوں نے نسل کی بنیاد پرتنقید حتیٰ کہ ملک کے مین اسٹریم میڈیا پر بھی نامناسب رپورٹس شائع ہوتی رہیں جس سےدل کو صدمہ پہنچا۔
ہیلری نے کہا ہیری میگھن سے جبکہ میگھن ہیری سے محبت کرتی ہیں،اور یہ خوشی منانے کی بات ہے کہ کوئی سچی محبت کرتاہے۔ انہوں نےکہا کہ میں ان کیلئے ماں کی طرح محبت محسوس کرتی ہوں، میری خواہش ہے کہ میں اسے اپنے بازؤوں میں بھرکر کہوں کہ ہمت نہ ہارنا نہ ہی برے لوگوں کی وجہ سے خود کو پریشان کرنا۔وہ سب کرگزرو جو تمہارا دل کرے۔
ہیلری کی بیٹی چیلسا کلنٹن نے بھی میگھن کے خلاف نسلی تعصب کی مذمت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pe40DQ
0 comments: