
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر عمران خان استعفیٰ دے دیتے تو ان کے خلاف احتجاج کا سلسلہ پورے ملک میں نہ پھیلتا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آبادمیں اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دھرنے اور آزادی مارچ سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ان کا آزادی مارچ ابھی جاری ہے۔اور اب یہ ایک جگہ سے پورے ملک میں پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہا اگر عمران خان استعفیٰ دے دیتے تو یہ احتجاج ملک بھرمیں نہ پھیلتا۔
فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ پندرہ ملین مارچ کرچکے اور حالیہ آزادی مارچ بھی کیالیکن اس دوران تمام جمہوری اقدار کا مکمل خیال کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مارچ کے دوران عوامی مشکلات کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں حالات خراب ہوں۔
اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے بھی دھرنے کے دوران ڈسپلن کی تعریف کی جبکہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ عمران خان نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیں اور یہ معاملہ اپنے سر پر نہ لیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2QfFxca
0 comments: