
وزارت تعلیم کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ پاکستان سیٹزن پورٹل پر طلبہ کی جانب سے مسلسل اصرار اور شکایات موصول ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیاہے۔ سیٹزن پورٹل پر شکایات موصول ہونے کے بعد معاملے کو متعلقہ اداروں کے سامنے رکھا گیا، این سی سی کی منظوری کے بعد اب فیصلہ کیا گیاہے کہ ایف ایس سی پاس کرنے والے پری انجینئرنگ کے طالبعلم اگر بائیولوجی کا اضافی مضمون بھی پاس کر لیں تو وہ میڈیکل میں جا سکتے ہیں ۔
اس وقت پری میڈیکل گروپ کے طلبہ کو پری انجینئرنگ گروپ میں جانے کے لیے ریاضی کے مضمون کا اضافی پرچہ دینے کی اجازت حاصل ہے لیکن پری انجینئرنگ گروپ کے طلبہ کو پری میڈیکل گروپ میں جانے کے لیے بائیولوجی کے اضافی مضمون کا پرچہ دینے کی اجازت نہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JRmXTK
0 comments: