Wednesday, November 20, 2019

پاکستان دوبارہ یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب

پاکستان یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ رکن منتخب
پاکستان آئندہ چارسال کے لئے اقوام متحدہ کی تعلیم، سائنس اورثقافت کی تنظیم کے ایگزیکٹوبورڈ کادوبارہ رکن منتخب ہوگیا ہے۔

پیرس میں یونیسکوکے ہیڈکوارٹرزمیں ہونے والے انتخاب میں ایک سواَسی ووٹ ڈالے گئے جن میں سے پاکستان نے ایک سوچون ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کو1978ء سے یونیسکو کے ایگزیکٹوبورڈ کا مسلسل رکن ہونے کااعزاز حاصل ہے۔

ایگزیکٹوبورڈ کے ارکان کاانتخاب علاقائی گروپ بندی کے نظام کے مطابق یونیسکوکی جنرل کانفرنس کرتی ہے۔ ادھر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک ٹوئیٹ میں فرانس میں پاکستان کے سفیرمعین الحق اور انکی ٹیم کومبارکباددی۔انہوں نے کہاکہ یونیسکوکے ایگزیکٹوبورڈ میں پاکستان کاانتخاب تعلیم، سائنس اورثقافت کے شعبوں میں عالمی تعاون کے فروغ میں ا س کے موثرکردارکامنہ بولتاثبوت ہے۔

ایک بار پھر یونیسکو ایگزیکٹو بورڈ کا رکن منتخب ہونے کے بعد پاکستان کو ایشیا پیسفک خطے میں تعلیمی، ثقافتی، معاشرتی ارتقاء، صحافیوں کے تحفظ اور آزادی اظہار کے میدان میں اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لیے منفرد اور خصوصی مواقع میسر ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2r8myWL

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times