Wednesday, November 13, 2019

اگر جے یو آئی نے سندھ میں سڑکیں بلاک کی تو؟ پیپلز پارٹی کا مولانا کے خلاف بڑا اعلان

 پیپلز پارٹی کا مولانا کے خلاف بڑا اعلان
پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ جے یو آئی سڑکیں بلاک کرے گی تو قانون حرکت میں آئے گا، جے یو آئی کو سڑکیں نہ بند کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ جے یو آئی کو سڑکیں بند نہ کرنے پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔ قانون کے دائر ے میں رہ کر احتجاج سب کاحق ہے لیکن سڑکیں بند کرناقانون کے دائر ے میں نہیں آتا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کوشش کریں گے کہ سڑکیں بند نہ ہوں اور جے یو آئی راضی ہوجائے لیکن اگر جے یو آئی نہ مانی تو پھر دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے بدنظمی کا مسئلہ نہیں پیدا ہونا چاہئے، سڑکیں بلاک ہونگی توقانون حرکت میں آئے گا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2O8uJdr

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times