Thursday, November 7, 2019

نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے حکومت کو اہم درخواست موصول ہونے والی ہے، مسلم لیگ نواز نے پی ٹی آئی میں ہلچل مچادی

سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز
مسلم لیگ نواز کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حکومت کو درخواست دینے پر غور کیا جارہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں شہبازشریف کی وکلا سے مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کیلئے بیرون ملک جاسکتے ہیں، مسلم لیگ ن کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے حکومت کو درخواست دینے پر غور کیا جارہا ہے اور شہباز شریف کے نواز اور مریم کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کے لئے وکلا سے مشورے جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹیلٹس کا مستحکم نہ ہونا تشویشناک ہے، ڈاکٹر عدنان لندن میں نواز شریف کے معالج سے رابطہ کریں گے، غیر ملکی ڈاکٹرز کی رائے اور مشاورت کی فائل تیار کی جارہی ہے، ضرورت پڑنے پر غیر ملکی ڈاکٹرز کی تجاویز پر مبنی فائل قانونی فورم پر استعمال کی جائے گی جبکہ شریف فیملی کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے ڈاکٹرز سے بھی مشاورت جاری ہے۔

گذشتہ روز مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گر گئے ہیں اور ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے، بار بار پلیٹ لیٹس کم ہونےکی وجہ معلوم نہیں ہورہی، نوازشریف کےعلاج کے لئے دستیاب سہولتیں استعمال کی جا رہی ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NTnqWK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times