Tuesday, November 12, 2019

بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقے پر ایس بی پی نے 50 روپے کا سکہ جاری کر دیا

بابا گرو نانک کے 50 ویں جنم دن پر جاری کیا گیا سکہ
پاکستان نے سکھوں کے پہلے گرو, بابا گرو نانک دیو کے 550 ویں جنم دن کی مناسبت سے 50 روپے کا یادگاری سکہ جاری کیا ہے۔


اس یادگاری سکے کے ایک جانب ننکانہ صاحب میں واقع گرودوارہ جنم استھان کا عکس ہے، جو گرو نانک دیو کی جائے پیدائش ہے۔ جبکہ دوسری طرف اسلامی جمہوریہ پاکستان اور قومی نشان ہے۔

پاکستان پوسٹ کی جانب سے اسی حوالے سے آٹھ روپے کا ایک یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا جائے گا۔
سکے پر گرونانک دیوجی 1469-2019 کے الفاظ بھی درج ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان نے سکھوں کے پہلے گرو بابا گرو نانک کے 550 ویں جنم دن کے موقع پر خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ گذشتہ ہفتے نارووال ضلع میں واقع گردوارہ دربار صاحب کرتارپور تک انڈین شہریوں کو بغیر ویزے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے راہداری کھولنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے اور نو نومبر کو اس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گایا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33GpVlZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times