Friday, November 29, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی آج 52واں یوم تاسیس منارہی ہے، مظفر آباد میں جلسے کی تیاریاں عروج پر

پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج بروز ہفتہ منایا جائے گا
پاکستان پیپلز پارٹی کا 52واں یوم تاسیس آج بروز ہفتہ منایا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مظفر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

پیپلزپارٹی کے آج ہونے والے 52 ویں یوم تاسیس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، اس سلسلے میں مظفر آباد میں جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے پیپلزپارٹی کی قیادت، تنظیمی عہدیدار اور کارکنان شریک ہوں گے۔

جلسے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسے سے خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پی پی رہنماؤں نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

یوم تاسیس پر پیغام دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوم تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بنیادی اصولوں پر عہد کو دہرائیں گے اور ملک کی نئی سمت کو متعین کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ صرف مضبوط عوامی ایجنڈا ہی جمہوری، اقتصادی اور انتظامی بحرانوں سے نکال سکتا ہے، دستور بندی، قانون کی بالا دستی اور جمہوریت پر سختی سے کاربند رہا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا دستور دیا اور وہ جوہری پروگرام کے معمار بھی تھے،عوام کی ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹنے تک جنگ جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت کے لیے ہم نے بہت کچھ کھویا ہے، جمہوریت کے لیے قربانیاں دیں، پھندے پر چڑھے، کوڑے کھائے، جیل گئے، بھٹو خاندان کو شہید کیا گیا لیکن اس شمع کو ختم نہ کرسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35KkkvA

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times