Friday, November 29, 2019

شہبازشریف نے وزیر اعظم عمران کو اہم خط لکھ دیا، چیف الیکشن کمشنرکیلئے 3 بےنقاب ہوگئے

وزیر اعظم عمران خان اور مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف
مسلم لیگ نواز کے صدر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کیلئے 3 نام بھجوادیئے، شہبازشریف کی جانب سے وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے صدر اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا ہے، شہبازشریف نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3نام وزیراعظم کو بھجوا دیئے، وزیراعظم کو ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام ارسال کئے گئے۔

شہبازشریف نے خط میں کہاہے کہ میری دانست میں یہ ممتاز شخصیات اس منصب کیلئے نہایت مناسب اور اہل ہیں، اس امید کے ساتھ 3 نام بھجوا رہاہوں آپ کی طرف سے جلد جواب ملے گا۔ خط میں کہاگیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر،ایک یاایک سے زائد ارکان کا تقررنہ ہوا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔

خط میں مزید کہاگیا ہے کہ بغیر تاخیر کے چیف الیکشن کمشنرکے تقررکیلئے یہ 3 نام زیرغورلائیں، 6دسمبر کو چیف الیکشن کمشنر کی 5سال کی آئینی مدت مکمل ہورہی ہے، الیکشن کمیشن کے 2ارکان کے عہدے بھی تاحال خالی ہیں۔

شہبازشریف نے الیکشن کمیشن ممبرز کی تقرری کیلئے بھی چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی سمبلی کو 3 نام ارسال کئے گئے ہیں ،سندھ سے ناصردرانی، جسٹس (ر)عبدالرسول میمن، اورنگزیب حق کے نام تجویزکئے گئے ہیں جبکہ بلوچستان سے راحیلہ درانی، شاہ محمد جتوئی اور محمد رﺅف عطا کا نام تجویزکیا گیا ہے۔ چیئرمین سینٹ نے شہبازشریف سے الیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرری پر نام مانگے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2R3V67i

0 comments:

Popular Posts Khyber Times