Sunday, November 17, 2019

این اے 259: شاہ زین بگٹی نے دوبارہ میدان مار لیا

شاہ زین بگٹی نے دوبارہ میدان مار لیا
بلوچستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 259 ڈیرہ بگٹی کے انتخاب میں جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے میدان مار لیا ہے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق جمہوری وطن پارٹی کے نواب زادہ شاہ زین بگٹی 23 ہزار 606 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ آزاد امیدوار میاں خان 2500 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

ووٹ ڈالنے کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت پولنگ اسٹیشنز پر پولیس، لیویز اور ایف سی کے ساتھ پاک فوج کے اہل کار بھی تعینات رہے۔

آزاد امیدوار طارق محمود کھیتران نے ان کی کاميابی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے 29 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کی درخواست کی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CQaFao

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times