Friday, November 8, 2019

پاک سرزمین کا خواب دیکھنے والے، شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 142ویں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

شاعر مشرق علامہ اقبال کا 142ویں یوم پیدائش منایا جارہا ہے
شاعر مشرق علامہ اقبال کے 142ویں یوم پیدائش کے موقع پران کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، نیوی کے چاک و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ تھے۔

نیوی کےاسٹیشن کمانڈر لاہور کموڈورنعمت اللہ نے مزار اقبال پر پاک نیوی کے دستوں کا معائنہ کیا،اس موقع پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ اسٹیشن کمانڈر کموڈور نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کیے۔

کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ کور کمانڈر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔

نوجوانوں کو خودی کا درس دینے والے مصور پاکستان اور عظیم شاعر حضرت علامہ محمد اقبالؒ کا ایک سو بیالیسواں یوم ولادت آج منایا جارہا ہے، مصور پاکستان نے شاعری کے ذريعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا۔

شاعر مشرق حکیم الامت اور سر کا خطاب پانے والے ڈاکٹرعلامہ اقبال 9 نومبر اٹھارہ سو ستتر (1877) کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام شیخ نور محمد تھا، آپ نے قانون اور فلسفے ميں ڈگرياں لیں لیکن جذبات کے اظہار شاعری سے کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NQBujQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times