Thursday, October 3, 2019

بھارتی ظلم وبربریت کا زور توڑنے کیلئے آج ملک بھر میں مقبوضہ کشمیر سے اظہاریکجہتی کیلئے یوم کشمیر منایا جارہا ہے

ملک بھر میں مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے
بھارتی ظلم وبربریت کے خلاف مقبوضہ کشمیرکے عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے آج یوم کشمیر منایا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ انصاف کے موضوع کے ساتھ پورے پاکستان میں کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی اور اُن کے لئے جذبات کے اظہار کے لئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں انسانی زنجیر بنائی جائے گی جس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں دوماہ سے محصور شہریوں سے اظہاریکجہتی کرنا ہے۔

مزید پڑھئے: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی مزید 6 کشمیری نوجوان شہید

یاد رہے گزشتہ دنوں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع گاندربل کے علاقے نرانگ میں گھر گھر تلاشی کی آڑ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ قابض فوج نے جموں کے ضلع رام بن کے علاقے بٹوٹے میں بھی آپریشن اور گھر گھر تلاشی کے بہانے 3 نوجوانوں کو تشدد کرکے شہید کیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OizlPL

0 comments:

Popular Posts Khyber Times