
ترک صدر نے کہا کہ جب سے ہم نے شمال مشرقی شام میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کیا ہے، ہمیں معاشی پابندیوں اور اسلحے کی فروخت روکنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ اس طرح کی دھمکیوں سے وہ ترکی کو روک سکتے ہیں تو وہ بہت بڑی غلطی کررہے ہیں۔ ایک تقریب سے خطاب میں ترک صدر نے مصر اور دیگر عرب ممالک پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مخلص نہیں، صرف باتیں بناتے ہیں جبکہ ہم ایکشن لیتے ہیں، ہم میں اور ان میں یہی فرق ہے۔
اردوان کا مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے حوالے سے کہنا تھا کہ سیسی ترکی کی مذمت کیسے کرسکتے ہیں کیوں کہ ان کے دور میں تو مصر میں جمہوریت کا قتل ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/35Ae7TB
0 comments: