
رمیز راجہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ اگر آپ اننگز کے درمیان میں افتخار اور محمد نواز جیسے عارضی باﺅلرز پر انحصار کریں گے تو زیادہ میچز نہیں جیت سکیں گے۔ اگر آپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڑا ہدف دے رکھا ہو تو شائد یہ فارمولہ چل جائے لیکن اگر آپ پہلے باﺅلنگ کر رہے ہوں تو پھر اس اٹیک کیساتھ جیتنے کیلئے آپ کو بہت محنت کرنا ہو گی کیونکہ شاداب خان بھی فارم میں نہیں ہے۔
رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستان نے نئے اور نوجوان باﺅلرز کو آزمانے کا سنہری موقع گنوا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باﺅلنگ کے حوالے سے تجربات کی ضرورت ہے اور میرے خیال سے انتظامیہ نے دوسرے درجے کی سری لنکن ٹیم کیخلاف بھی نئے اور نوجوان باﺅلرز کو آزمانے کا سنہری موقع کھو دیا ہے۔ پاکستان کو اپنی باﺅلنگ آپشنز پر نظرثانی کرنا ہو گی اور 30 سال کی عمر سے زائد باﺅلرز سے چھٹکارا حاصل کر کے نئے ٹیلنٹڈ نوجوان باﺅلرز کو تلاش کر کے ابھی سے ہی ورلڈکپ کیلئے تیار کرنا ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pzAyI1
0 comments: