Monday, October 7, 2019

کینسر کی مفت ادویات کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت، عدالت نے کیا احکامات جاری کیئے؟۔۔۔ خبر نے بتادیا

لاہور ہائیکورٹ نے کینسر کی مفت ادویات کی بندش کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا ہے
لاہور ہائیکورٹ نے کینسر کی مفت ادویات کی بندش کے خلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں کینسر کے مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی بند ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس ساجد محممود سیٹھی نے ایڈووکیٹ میاں آصف کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وزیراعلیٰ، وزیرصحت پنجاب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ادویات کی عدم فراہمی کے باعث چار مریض جاں بحق ہوچکے، ادویات کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی ہے، درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی کہ کینسرکے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے کینسر کی مفت ادویات کی بندش کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OoKajm

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times