Monday, October 28, 2019

لالی ووڈ کے مشہور اداکار کی والدہ نے ان کی منگنی تڑوا دی

 شہریار منور اور ہالہ سومرو
لالی ووڈ اداکارہ شہریار منور نے تصدیق کی ہے کہ ان کی والدہ نے ان کی منگنی تڑوا دی ہے۔

میڈیا کو دیئے گئےانٹرویو میں شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کی ۔ میڈیا نے اداکار سے سوال کیا کہ آپ نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام کون سا کیا ہے؟۔ اس سوال کے جواب میں شہریار منور نے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی میں سب سے ہمت والا کام یہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں نے آپ کے کہنے پر ٹرائی کرلیا اور آپ ہی نے ختم کیا لیکن اس دفعہ میں خود اپنی پسند کی لڑکی منتخب کرکے شادی کروں گا۔

خیال رہے کہ رواں برس 4 مارچ کو شہریار منور نے ہالہ سومرو نامی لڑکی سے منگنی کی تھی، ہالہ پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں اور انہیں مصوری کا بھی شوق ہے۔ یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ دونوں کی منگنی کب ٹوٹی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/34ghpKx

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times