Saturday, October 19, 2019

حکومت کو بڑٓا دھچکا، چوہدری پرویز الہیٰ نے مذاکراتی کمیٹی اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی مگر کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

چوہدری پرویز الہیٰ
مذاکراتی کمیٹی کے پہلے اجلا س میں اہم رکن چوہدری پرویز الہیٰ شریک نہیں ہوئے ہیں ۔

جمعیت علماءاسلام کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلا س میں چوہدری پرویز الہیٰ شریک نہیں ہوئے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری برادران نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کیا ہے،دوسری جانب اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مذاکراتی کمیٹی کے ممبر اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ذاتی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شرکت نہیں کر رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت حسین کے ذاتی معالجین نے بھی انہیں دوہفتوں کے آرام کا مشورہ دے دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مشورے پر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کردیں۔ چوہدری پرویز الہٰی کے مذاکراتی عمل میں شامل نہ ہونے سے کمیٹی کی کامیابی کے امکانات محدود ہوگئے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ms5Rh5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times