
اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزاکےخلاف اپیل کی سماعت کاتحریری حکم نامہ جاری کردیا، اسلام آبادہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی نے تحریری حکم جاری کیا۔
عدالت نے کہا کہ نواز شریف نے اپیل کے دوران اضافی شواہد کا جائزہ لینے کی درخواست کی، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جج ویڈیو سکینڈل کے حوالے سے نواز شریف کی متفرق درخواست منظورکرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیااور 14 روز میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ کیس پیپربکس کی تیاری ہو چکی فریقین نے کاپیاں حاصل کرلیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس مزید 2ہفتے کے بعد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ms6dmL
0 comments: