
وزیراعظم عمران خان ایران اور سعودی عرب کے درمیان ثالثی اور کشیدگی کم کرانے کیلئے کل ایک روزہ دورے پر ایران اور سعودی عرب کیلئے روانہ ہونگے۔
وزیراعظم عمران خان دورہ ایران اور سعودی عرب کے دوران دونوں ممالک میں کشیدگی کم کرنے پر بات کریں گے۔ وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان امن اور بہترین روابط کیلئے بھی بات چیت کریں گے جبکہ وزیراعظم اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کریں گے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایران کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا پیغام پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے یہ پیغام دورے سے ایک روز پہلے تہران بھجوایا، پیغام میں سعودی ولی عہد نے ایران کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2B3JI23
0 comments: