
غصے میں دیوار پر مکا مار کر ہاتھ تڑوانے والے آسٹریلوی آل راؤٔنڈر مچل مارش 6 ہفتوں کیلئے کھیل سے دور ہو گئے ہیں اور پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت کے امکانات بھی انتہائی معدوم ہیں۔
مچل مارش نے پرتھ میں شیفلڈ شیلڈ میچ میں نصف سنچری کے بعد آﺅٹ ہونے پر ڈریسنگ روم میں دیوار پر غصہ نکالتے ہوئے ایک زوردار مکا جڑ دیا جس کے نتیجے میں ان کا ہاتھ زخمی ہو گیا تاہم انہوں نے اس جذباتی لمحے میں سرزد ہونے والے پاگل پن پر معافی بھی مانگی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہاتھ زخمی ہونے کے باعث وہ نہ صرف پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے تقریباً باہر ہوچکے بلکہ فٹ ہونے کے بعد ٹیم میں واپسی کے بارے میں بھی یقین سے نہیں کہا جا سکتا۔ مارش نے کہا کہ اس حرکت کے بعد کوچ جسٹن لینگر نے مجھے کہا کہ میں ’بیوقوف‘ ہوں، مجھ سے واقعی بیوقوفی سرزد ہوئی ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OQIZth
0 comments: