
وزیر اعظم عمران خان آج سے چین کے تین روزہ دورے پر روانہ ہونگے، وفاقی وزراء شیخ رشید، حماد اظہر، خسرو بختیار اور حفیظ شیخ بھی دورہ چین کے دوران وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ہونگے۔ وزیر اعظم چینی قیادت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت اہم علاقائی معاملات پر بات چیت کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران پاکستان سٹیل کی حوالگی کے بارے میں بات کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران کئی ارب ڈالر کے ریلوے کی مین لائن ون (ML-1) کے بارے میں بھی بات کی جائے گی۔
وزیر اعظم عمران خان اپنے دورہ چین کے دوران 5 معاملات اٹھائیں گے۔ وہ چین کو پاکستان سٹیل کی حوالگی کی بات کریں گے، ایم ایل ون کی ڈیل فائنل کریں گے، بونجی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے اور زرعی اور سوشل سیکٹرز میں معاہدے کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورہ چین کے دوران اعلیٰ حکام یہ یقین دہانی کرائیں گے کہ سی پیک پر کام کی رفتار آہستہ نہیں ہونے دی جائے گی۔ چین کو یہ یقین دہانی بھی کرائی جائے گی کہ آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے باوجود سی پیک کے اگلے مرحلے پر انتہائی تیزی کے ساتھ کام کیا جائے گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IIz6dp
0 comments: