
کراچی میں قبرستان سے 2 نوعمر لڑکوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جو تقریباً 6 دن پرانی بتائی جاتی ہیں جبکہ دونوں کی عمریں 12 سے 15 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں،بچوں کی علی رضااوراذان کے نام سے شناخت کر لی گئی۔
کراچی صنعتی ایریا کے علاقے 6 نمبر صدیق آباد قبرستان کے اندر کھودے گئے گڑھے میں 2 لاشوں کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد محفوظ کرنے کے بعد دونوں لاشوں کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے عباسی شہید ہسپتال پہنچادیا.
مزید پڑھیں: انا للہ وانا الیہ راجعون، وفاقی وزیر شہریار آفریدی کے گھر سے افسوسناک خبر
پولیس کے مطابق دونوں بچوں کوتیزدھارآلے سے قتل کیا گیا ہے، دونوں بھائی 20 اکتوبرکونیوکراچی سے لاپتہ ہوئے تھے بچوں کے اغواکامقدمہ نیوکراچی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/368zQT9
0 comments: