Sunday, October 6, 2019

شنکرسنگھ کا بی جے پی کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات، سچ سامنے آ ہی گیا

بھارتی ریاست گجرات کے اپوزیشن لیڈر شنکر سنگھ واگھیلا
بھارتی ریاست گجرات کے اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلی شنکر سنگھ واگھیلا نے بی جے پی کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں۔

شنکر سنگھ واگھیلا کا کہنا ہےکہ بی جے پی اور آر ایس ایس گودرا سے پٹنہ تک تمام دہشت گرد حملوں میں ملوث رہی ہے۔ انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا آرایس ایس ہندوانتہا پسندوں کی وہ جماعت ہے جو بھارت میں ہندوتوا کے پرچارپرعمل پیرا ہے۔ واگھیلا کا کہنا ہے کہ انڈین مسلم مجاہدین میں قادیانی نوجوان آر ایس ایس کی ایک برانچ ہے جو ہندوؤں سے زیادہ مسلم دشمن ہیں۔

مزید پڑھئے: بھارتی سرکار نے نیا سوشہ چھوڑ دیا، پاکستانی حکام کا بھارت کو بار بار سدھر جانے کا مشورہ ورنہ نتیجہ نہایت خطرناک

یاد رہے کہ بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ پاکستان ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، بھارت ایسی غلطی نہ کرے ، اگر بھارت نے جارحانہ اقدام کرتے ہوئے کوئی غلطی کی تو پاکستان کی فورسز اسے بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اس سے قبل بھارتی پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مغربی سرحد پار سے ڈورنز کے ذریعے ہتھیار گرائے جا رہے ہیں اور یہ کام اسلام پسند عسکری گروپ اور خالصتان گروپ کے حامی دہشت گرد پاکستانی ایجنسی کی سرپرستی میں کر رہے ہیں۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/31R56n3

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times