Tuesday, October 22, 2019

فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے بڑا اعلان کر دیا، لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے

 کیلیفورنیا سمیت ان کمیونٹیز میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں فیس بک کام کر رہا ہے
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سستی رہائش کے منصوبوں کیلئے ایک ارب ڈالر دیں گےاپنی ایک فیس بک پوسٹ میں مارک زکر برگ نے کہا کہ وہ کیلیفورنیا سمیت ان کمیونٹیز میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے جن میں فیس بک کام کر رہا ہے۔

فیس بک کے بانی نے کہا اگرچہ ٹیکنالوجی انڈسٹری نے بہت سی ملازمتیں پیدا کی ہیں لیکن اس انڈسٹری کی وجہ سے بعض جگہیں رہنے کیلئے انتہائی مہنگی ہوگئی ہیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ مارک زکر برگ نے بتایا کہ وہ ریاست کیلیفورنیا کی حکومت اور گورنر گیون نیوسم کے ساتھ مل کر 20 ہزار نئے گھر تعمیر کریں گے جو اساتذہ ، نرسوں ، ایمرجنسی سروس اور دیگر لوگوں کیلئے ہوں گے تاکہ وہ ان کمیونٹیز میں رہائش اختیار کرسکیں جہاں ان کی ضرورت ہوتی ہے۔

فیس بک کے بانی نے کہا کہ وہ مقامی کمیونٹیز کی کچھ عرصے سے مدد کر رہے ہیں لیکن بہت سے مسائل ایسے ہیں جو پیسے کی بنیاد پر حل نہیں کیے جاسکتے اس لیے وہ کمیونٹی کے لوگوں، پالیسی میکرز اور دوسری کمپنیوں سے اس حوالے سے بات کر رہے ہیں تاکہ مسائل کو مل کر حل کیا جاسکے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JtKyKj

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times