Saturday, October 19, 2019

حکومت کے ہدایت نامہ میں ایسا کیا کہ مولانا فضل الرحمان کے مارچ میں بڑی رکاوٹ کھڑی ہو گئی۔۔۔ خبر نے مچایا تہلکہ

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان
حکومت نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے نمٹنے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور اس سلسلے میں اسلام آباد پولیس کو بھی اہم ہدایت جاری کر دی گئی ہیں، اہم بات یہ ہے کہ نئے ایس ایس پی آپریشنز مستنصر فیروز کی تعیناتی کے 24 گھنٹے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سخت اقدامات کرنا شروع کر…

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے احتجاج کیلئے آنے والوں کو کیٹرنگ کا سامان، ساونڈ سسٹم ، ٹینٹ سروس ، ہوٹل میں کمرے اور گیسٹ ہاﺅس میں رہائش کی جگہ دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کی حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے اور الزام عائد کیاہے کہ وہ انتخابات میں دھاندلی کر کے آئے ہیں جبکہ اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں نے بھی فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہونے کا اعلان کر دیاہے۔

اسلام آباد پولیس نے تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیاہے جس میں کرین آپریٹرز، جنریٹرز کرائے پر دینے والوں ، ویلڈرز اور ہارڈ ویئر سٹورز کو خبردار کیا گیاہے کہ وہ احتجاج کیلئے آنے والوں کو کوئی خدمات یا اشیاء فراہم نہیں کریں گے۔ یہ ہدایت نامہ اسلام آباد کے تمام22 پولیس سٹیشنز کو بھیج دیا گیاہے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کہا گیاہے ۔ہدایت نامے میں واضح کیا گیاہے کہ اگر کوئی بھی شخص احتجاجی مظاہرین کو کوئی اوزار یا چیزیں فراہم کرتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33ElI1I

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times