
شاہد آفریدی کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ مجھے میری زندگی میں آپ جیسا شوہر دیا، میرا شوہر خوبصورت باپ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک پرہیز گار انسان بھی ہے۔ میں اتنا کر سکتی ہوں کہ یا اللہ تیرا شکر ہے۔
@SAfridiOfficial I am blessed and grateful to Allah for having you in my life.. A perfect husband a beautiful father and a pious human being.. All i can do, is thank almighty.# happy anniversary# 19 years together.❤️
— Nadia Shahid (@nsaafridi) October 21, 2019
سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اپنی اہلیہ کے ٹویٹر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی آپ سے بہت پیار کرتا ہوں، میں صبح سے بہت مصروف ہوں، کیونکہ میں اپنے عزم ’’تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام‘‘ پر بہت زیادہ مصروف ہوں۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کرکٹ چھوڑنے کے بعد ان دنوں ویلفیئر کاموں میں مصروف ہیں، انہی میں سے ایک لڑکیوں کی تعلیم کو عام کرنا شامل ہے، انہوں نے ایک عزم کا اظہار کیا کہ تعلیم ہو گی عام ہر بیٹی کے نام پر دور دراز شہروں کی لڑکیاں جو تعلیم حاصل نہیں کر سکتیں انہیں تعلیم دلوانے کیلئے کوششیں کروں گا۔ اس مقصد کے لیےوہ ملتان بھی گئے، جہاں سے ایک پیغام بھی اپنے مداحوں کو دیا، ان کا کہنا تھا کہ میں دو دن کے لیے ملتان آیا ہوں اور یہاں پر اپنے مقصد پر کام کروں گا، پاکستان کی بہتری کے لیے کچھ کرنے کا عزم ہے۔ صوبے کے 15 شہروں کے دورے کروں گا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32A9Y01
0 comments: