
پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ قندیل بلوچ کا بھائی عارف قتل کے مقدمے میں نامزد تھا جو فرار ہو کر سعودی عرب چلا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ عدالت کی جانب سے ملزم کو اشتہاری قرار دیا گیا تھا جس کے بعد انٹرپول کی مدد سے ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے ملتان منتقل کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم کو ملتان کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت نے ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کا فیصلہ سنایا جس میں مفتی عبدالقوی کو بری کیا گیا جبکہ ماڈل کے بھائی وسیم کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ ماڈل گرل قندیل بلوچ کو 15 جولائی 2016 کو ملتان کے علاقے مظفرآباد میں قتل کیا گیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2pKHKBe
0 comments: