Friday, October 11, 2019

جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اس کے مطابق ہوگی: صوبائی وزیر قانون

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت
حکومت پنجاب نے دھرنے اور مارچ سے نمٹنے کے لئے بڑی تیاری کا اعلان کر دیاہے، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کاکہناہے کہ جتنا بڑا مولانا کا پلان ہوگا حکومت کی تیاری بھی اس کے مطابق ہوگی۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ بشارت نے کہاکہ مولانا کا حتمی پلان اور اعلان سامنے آئے گا تو فیصلہ کریں گے کہ حکومت پنجاب کس طرح اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے والدین سے استدعا کی کہ وہ اپنے بچوں کا خیال کریں، مدارس کے بچوں کو سیاسی سرگرمی سے دور رکھنے کی کوشش کریں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ سیاسی قیادت کو بچوں کو سیاسی سر گرمیوں کے لئے استعمال نہیں کرنا چاہیے، ایک بار جے یو آئی اور اپوزیشن کا پلان سامنے آنے دیں، اس کے مطابق حکومت لائحہ عمل تیار کرے گی، امن و امان کا مسئلہ پیدا ہو گا تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VC9iVy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times