
جنوبی افریقہ کیخلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک نوجوان مداح گراونڈ میں کود پڑا اور سیدھا روہت شرما کے پاﺅں چھونے پہنچ گیا لیکن اس کے بعد ایسا کام ہو گیا کہ دیکھ کر ہر کسی کی ہنسی نکل گئی۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے کھیل کے دوران روہت شرما سلپ میں فیلڈنگ کررہے تھے جب ایک شائق اچانک فیلڈ میں گھسا اور دوڑتا ہوا ان کے قریب آکر پاوں چھونے کی کوشش کرنے لگا۔ اسی دوران روہت کا توازن بگڑا اور وہ اسی شائق کے اوپر جاگرے۔
سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر شائقین کے گراونڈ میں گھسنے پر غصے سے بھڑک اٹھے۔ بھارت میں دورانِ میچ شائقین کا پچ تک پہنچ کر کھلاڑیوں کے قدم چھونا اور گلے لگانا معمول بن چکا ہے۔ گذشتہ روز بھی لنچ کے بعد ایک شائق سیکیورٹی کو چکمہ دیتے ہوئے روہت تک پہنچ گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/33splI1
0 comments: