
کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 5 پیسے بڑھ گئی، اس وقت انٹربینک میں ڈالر 155 روپے 95 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ دوسری جانب اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رحجان ہے،سٹاک ایکس چینج میں 383 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 33 ہزار 486 پوائنٹس کی سطح پرآگیا۔
مزید پڑھئے: ڈالر میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق رپورٹ جاری۔۔۔ پاکستانیوں کے چہرے کھل اٹھے
گزشتہ ہفتے کے دوران ڈالر میں اتار چڑھاﺅ سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں مجموعی طور پر 16 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد گزشتہ روز ڈالر 156 روپے 5 پیسے سے کم ہو کر 155 روپے 90 پیسے پر بند ہوا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/32xNxc7
0 comments: