Saturday, October 19, 2019

سرفراز احمد کے مداحوں نے ان کی رہائش گاہ کے باہر ایسا کیا کیا کہ دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچ گیا؟ خبر آگئی سامنے

سابق کپتان سرفراز احمد
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سرفراز احمد کو تینوں طرز کے فارمیٹ کی کپتانی سے فارغ کرتے ہوئے اظہر علی کو ٹیسٹ جبکہ بابراعظم کو ٹی 20 ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے جبکہ ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے متعلق فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

سرفراز احمد کے مداحوں نے پی سی بی کے فیصلے کیخلاف اور سرفراز احمد کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کراچی میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سرفراز احمد کو ناصرف کپتانی سے ہٹایا گیا ہے بلکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھی ڈراپ کر دیا ہے۔

پی سی بی کے فیصلے کے حوالے سے خاصی گرما گرم بحث جاری ہے اور شائقین کی جانب سے ملاجلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے ہٹانا ان کیساتھ زیادتی ہے کیونکہ اس فارمیٹ میں بطور کپتان ان کا ریکارڈ کافی اچھا ہے۔

مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر بھی سرفراز احمد کی فٹنس اور کارکردگی کے ناقد رہے ہیں لیکن انہوں نے بھی ٹی 20 ٹیم سے ہٹائے جانے کو وکٹ کیپر بلے باز کیساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاکستان نے 35 میچ کھیلے جن میں سے زیادہ تر جیتے اور میرے خیال سے اس ضمن میں سرفراز کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2BqoYBJ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times