
پاکستان کرکٹ ٹیم 26 اکتوبر کو آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگی اور قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان اس وقت جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ اور شعیب ملک کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈکوچ کم چیف سیلکٹر مصباح الحق نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے۔
واضح رہے کہ مصباح الحق چند روز قبل پریس کانفرنس میں دونوں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کئے جانے سے متعلق بات کرچکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2VELrUX
0 comments: