Tuesday, October 29, 2019

نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج اور وزن سے متعلق تشویشناک خبر آگئی ہے۔۔۔ میڈیکل بورڈ کی مسلسل کوششیں جاری

سابق وزیراعظم نوازشریف
سابق وزیراعظم نوازشریف اس وقت سروسز ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں میڈیکل بورڈ مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد کو بڑھانے کی کوشش میں ہے تاہم اب ایک نہایت اہم خبر موصول ہوئی ہے کہ نوازشریف کا ہسپتال لانے کے بعد سے اب تک 7 کلو وزن کم ہو گیاہے۔

میڈیکل بورڈ کے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کا ہسپتال لانے کے بعد سے اب تک 7 کلو وزن کم ہو کر 100 کلو پر آ گیاہے، جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو ان کا وزن 107 کلو تھا تاہم دو روز میں مزید دو کلو وزن کم ہواہے۔

میڈیکل بورڈ کا کہناہے کہ نوازشریف کی حالت میں بہتری لانے کیلئے کوشش کر رہے ہیں ۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی بیماری کی تشخیص میں تذبذب کا شکار ہے، پلیٹ لیٹس میں بہتری نہ آنا بڑا چیلنج بن گیاہے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کا کہناتھا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس میں اضافہ ہی ان کی بہتری کی علامت ہوگا۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو آج ہسپتال میں تقریبا آٹھواں روز ہے جہاں ڈاکٹر مسلسل ان کے پلیٹ لیٹس کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں ، ابتدائی طور پر ان کی بیماری کی تشخیص اکیوٹ آئی ٹی پی کے نام سے ہوئی ہے جس کا علاج شروع کر دیا گیاہے۔ میڈیا میں گزشتہ روز یہ رپورٹس بھی آئی کہ نوازشریف کو دل کی تکلیف بھی ہوئی ہے تاہم اب ان کی اس حوالے سے صحت بہتر ہے ۔نوازشریف کے پلیٹ لیٹس بھی 28 ہزار ہو گئے ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/36eVZ24

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times